طالبان مصالحتی عمل میں مخلص نہیں: عبداللہ عبداللہ

طالبان مصالحتی عمل میں مخلص نہیں: عبداللہ عبداللہ

کابل: افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ طالبان مصالحتی عمل میں مخلص نہیں۔

کابل میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اسلامی افغانستان کی جانب سے امن عمل میں شمولیت انتہائی خوش آئند ہے اور اس سے دیگر عسکری گروپوں کو مرکزی دھارے میں شامل ہونے کی ترغیب ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ افغانسان کے عوام نے کافی قربانیاں دی ہیں اورملک مزید خون ریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی طرف سے ملک میں نئے حملوں کے اعلان سے یہ بات ظاہر ہوا ہے کہ وہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں