لاہور : وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاناما ردی کا ٹکڑا اور دنیا کے لیے کچرا ہے اس پہ انحصار کرنے والے لوگ خاک چھانیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاناما کیس پہ انحصار کرنے والے اور اس کے ذریعے نواز شریف کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرنے والے خاک چھانیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’پاناما پیپرز کا تعلق کرپشن سے نہیں تھا جسے چور اور لٹیرے بھی تسلیم کرتے ہیں، جبکہ شکست خوردہ کو 2018 میں شیطانی سازش میں بہہ جانے کا خوف طاری ہے.
لاہور : وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاناما ردی کا ٹکڑا اور دنیا کے لیے کچرا ہے اس پہ انحصار کرنے والے لوگ خاک چھانیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاناما کیس پہ انحصار کرنے والے اور اس کے ذریعے نواز شریف کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرنے والے خاک چھانیں گے۔
Follow
Maryam Nawaz Sharif
✔@MaryamNSharif
Panama is crap. Trashed in the rest of the world. Those relying on it to bring down NS wil bite the dust Insha'Allah https://twitter.com/azizumai/status/859389808988364806 …5:58 PM - 2 May 2017
285285 Retweets
643643 likes
انہوں نے کہا کہ پاناما ردی بن چکا ہے اور دنیا بھر میں اس کی حیثیت کچرے سے زیادہ نہیں اس لیے پاناما کو وزیراعظم کے خلاف استعمال کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔مریم نواز نے یہ ٹوئٹ ایک ٹوئٹ کے جواب میں کی جس کے تحت نواز شریف کو پاناما کے معاملے کے بعد آج لیہ میں زیادہ پُر اعتماد اور پُر جوش نظر آئے کیوں کہ ان کا مطمع نظر گڈ گورننس اور ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل ہے۔
بعد ازاں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاناما ردی کا ٹکراؤ ہوتا تو سپریم کورٹ اس پر جے آئی ٹی نہ بنواتی اور ہم نے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو کرپشن میں ملوث پایا اور انہیں جھوٹا کہا ہے اس لیے دو ججوں نے انہیں نااہل قرار دیا تھا اورتین نے تحقیقات کا حکم دیا۔
Follow
Maryam Nawaz Sharif
✔@MaryamNSharif
Panama papers were never about corruption. Even the stealers & hackers (read originators) didn't say it was. Losers in imminent danger 1/26:25 PM - 2 May 2017
339339 Retweets
742742 likes
تحریک انصاف کا ردعمل آنے کے بعد مریم نواز شریف نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پاناما کبھی بھی کرپشن سے متعلق نہیں رہا بلکہ اس دستاویز کو چوری کرنے والے اور ہیک کرنے والوں نے بھی اسے کرپشن کا ثبوت کہا ۔
Follow
Maryam Nawaz Sharif
✔@MaryamNSharif
You won't be able to present Panama papers as a substitute or compensation for yr dismal performance in KP. Electorate has matured,u haven't6:33 PM - 2 May 2017
351351 Retweets
817817 likes
انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ کا نام لیے بغیر کہا کہ پاناما پیپرز کو خیبر پختونخوا کی بری کارکردگی پر پردہ ڈالنے کے لیے استعمال کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیوں کہ اب ووٹرز تو بیدار اور باشعور ہو گئے ہیں لیکن آپ اب تک میچیور نہیں ہوسکے ہیں.