اقرباپروری کے باعث فلموں سے نکالا گیا تھا، پریانکا

اقرباپروری کے باعث فلموں سے نکالا گیا تھا، پریانکا

08:37 PM, 2 May, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے جب انٹرویو کے دوران  بالی ووڈ میں چھڑی ہوئی اقرباپروری کی بحث کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اقرباپروری اورجانب داری کی ہرقسم موجود ہے اورمیں نے خود اپنے کرئیرمیں اس کو بہت سہا ہے جب کہ اس اقرباپروری اورجانب داری کے باعث مجھے متعدد فلموں سے بھی نکالا گیا جس پرمیں بہت زیادہ روئی بھی تھی۔

پریانکا نے کہا کہ ایسے خاندان میں پیدا ہونا غلط نہیں جہاں بہت کچھ آپ کو ورثے میں مل رہا ہو لیکن بالی ووڈ ستاروں کے بچوں کو ایسے خاندان کے نام کے ساتھ زندگی گزارنا بہت خوش آئند ہوتا ہے کیونکہ تمام تررکاوٹوں کے بعد بھی وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔

جب پریانکا سے ہارماننے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہارنے سے ڈرنہیں لگتا لیکن ہارنا پسند نہیں، جب مجھے لگتا ہے کہ میں ہاررہی ہوں تو میں بہت چڑ چڑی ہوجاتی ہوں۔ اداکاروں کی زندگی کو میراتھون رنرکی طرح دیکھتی ہوں جن پرایک وقت میں بہت ذمہ داری ہوتی ہیں۔ جب ایک اداکارشوٹنگ کے دوران بیمارہوجاتا ہے تو اس کے باعث شوٹ پر300 لوگوں کو اس دن کے پیسے نہیں ملتے، میں نے ہرکسی کے روزگار کی عزت کرنا سیکھا ہے اس لیے سالگرہ ہو یا کوئی اور چھٹی میں اس روزبھی کام کرتی ہوں۔

مزیدخبریں