لاہور: موجودہ دور میں شاید ہی کوئی ایساشخص ہوگا جو کمپیوٹر استعمال نہیں کرتا ۔ کمپیوٹر ہماری زندگی کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ کمپیوٹر کو استعمال کرنے کیلئے کی بور ڈ اور ماؤس بے حد ضروری ہیں۔ کی بورڈ کو لکھنے کے علاوہ کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتاہے۔ لیکن کی بورڈ کے سب سے اوپری حصے میں نظر آنے والی فنکشن کیز کا استعمال بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔ یہ اتنے کارآمد ہیں کہ انہیں استعمال کرکے آپ اپنا بہت سا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں لہذا ہم آپ کی سہولت کے لیے بتارہے ہیں کہ یہ بٹن کیا کام کرتے ہیں۔
F1
سب سے پہلا بٹن ایف ون کا ہے جو کہ تقریباً ہر پروگرام کی ہیلپ اسکرین کھول دیتا ہے‘ یوں محض ایک بٹن دبا کر ا?پ کسی بھی پروگرام میں مدد اوررہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
F2
کسی بھی فائل یا فولڈر کا نام تبدیل کرنے کے لیے عموماً ہم رائٹ کلک کرکے ماو?س اسکرول کرتے ہیں اور سب سے ا?خر سے پہلا ا?پش ہمیں نام تبدیل کرنے کا ملتا ہے لیکن کسی بھی فائل یا فولڈر کو منتخب کرکے محض ایف ٹو دبا کر بھی یہی کام انجام دیا جاسکتا ہے۔
F3
کسی بھی اپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے بعض اوقات اس کے بعض فیچرز نہیں مل رہے ہوتے تو ایسی صورتحال میں ایف تھری دبا کر ا?پ اس ایپلیکیشن کی سرچ بار کھول سکتے ہیں اور اپنی مطلوبہ معلومات تلاش کرسکتے ہیں۔
F4
کیا آپ کو ایک ایک کرکے ونڈوز بند کرنے اور اس کے بعد کمپیوٹر کو شٹ ڈاو?ن کرنے میں کوفت ہوتی ہے اگر ہاں تو پھر ا?لٹ ALTکا بٹن دبائیں اور ساتھ میں ایف فور دبائیں۔ ہر ہٹ پر ایک ونڈو بند ہوجائے گی اورا?خر میں بغیر ہاتھ ہلائے ا?پ اپنا کمپیوٹر انہی دوبٹنوں کی مدد سے بند کرسکیں گے۔
F5
ایف فائیو فنکشن کیز میں سے شائد واحد بٹن ہے جس کے استعمال سے ہرشخص عموماً واقف ہوتا ہے۔ جی ہاں! یہ بٹن کسی بھی پیج یا ڈاکیومنٹ کو ری فریش کرنے یا ری لوڈ کرنے کے کام ا?تا ہے۔
F6
ایف سکس وہ بٹن ہے جسے دبا کر ا?پ فٹافٹ اپنے کرسر کو ایڈرس بار میں پہنچا سکتے ہیں اور انتہائی تیزی سے کام انجام دے سکتے ہیں۔
F7
ایف سیون کا بٹن لکھنے سے متعلق کام کرنے والوں کے لیے انتہائی اہم ہے اور کسی بھی مائیکروسافٹ ایپلی کیشن جس میں ٹائپنگ کی جاتی ہےجیسا کہ ایم ایس ورڈ‘ اید سیون دبا کر آپ مطلوبہ پیرا گراف میں اسپیلنگ اور گرامر کی غلطیاں تلاش کرسکتے ہیں۔
F8
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کمپیوٹر اسٹارٹ کرتے ہوئے بوٹ مینیو میں جاکر کسی قسم کی ترمیم کرنی ہے تو اس کے لیے ایف ایٹ کی کمانڈ کی دبا کر آپ بوٹ مینیو میں جاسکتے ہیں۔
F9
ایف نائن کا بٹن مائیکروسافٹ ورڈ میں ڈاکیومنٹ کو ری فریش کرتا ہے جبکہ ا?و?ٹ لک میں یہی بٹن ای میل بھیجنے اور موصول کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔
F10
ایف ٹین کا بٹن کسی بھی زیرِ استعمال ایپلی کیشن کا مینیو بار کھول دیتا ہے اور اگر آپ کا ماو¿س خراب ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ کرسر کیز سے ا?پ ماو?س کو حرکت دے سکتے ہیں اور شفٹ + ایف ٹین سے ماوس کے رائٹ کلک کا کام انجام دے سکتے ہیں۔
F11
اگر آپ کو نہیں پتا کہ کمپیوٹرمیں فل اسکرین کہاں سے ہوتی ہے اور کہاں سے واپس اپنی اصل حالت میں ا?تی ہے تو جان لیں کہ یہ کام ایف الیون کا بٹن انجام دیتا ہے۔
F12
آپ اگرمائیکروسافٹ ورڈ ڈاکیومنٹ کا نام تبدیل کرکے محفوظ کرنا چاہ رہے ہیں تو آپ کو فائل مینیو میں جاکر سیو ایز منتخب کرنے کی ضرورت نہیں ‘ بس ایف ٹویلوو دبائیں اورکام ہوگیا۔