بوسٹن: بین الاقوامی ماہرین نے ایک ایسا تھری ڈی پرنٹر تیار کر لیاجو صرف 14 گھنٹے میں پورا مکان چھاپ کر تیارکرسکتا ہے۔
میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے تیار کیا گیا یہ گاڑی نما پرنٹر دو بازو پر مشتمل ہے جس کی پشت پر دو ٹینکس ہیں جن میں تعمیراتی مٹیریل بھرا ہوا ہے۔ یہ پورا نظام ایک بہت بڑا تھری ڈی پرنٹر ہے جو نہ صرف زمین بلکہ چاند اور مریخ پر بھی خلانوردوں کے لیے فوری مکان بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
اس پرنٹر کے روبوٹک بازو پر ایک نوزل ہے جو مٹیریل باہر پھینک کر چند گھنٹوں میں بالکل نیا گھر بنادیتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور چمچہ نما بازو تعمیراتی سامان اٹھا کر رکھتا رہتا ہے۔اس کی خاص بات اس کا وسیع دائرہ ہے جو ایک گھر بناتا رہتا ہے۔ تھری ڈی مشین کو آفت زدہ اور غریب علاقوں میں فوری طور پر مکان بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آئی ٹی ماہرین کے مطابق یہ مکان برفیلے علاقوں اور انتہائی گرم علاقوں میں ہر قسم کے موسم کا مقابلہ کرسکتا ہے۔