لاہور: ایک طرف وزیراعظم کی لیہ دھواں دھار تقریر تو دوسری مریم نواز کے جوشیلے ٹویٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نئی باعث چھیڑ دی۔ کہتی ہیں جلسوں پر چلنے ولا گانا 'ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف ' انہیں بہت پسند ہے اور سننے سے تھکتی نہیں۔
ہیلتھ کارڈ کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی ضرورت بن گیا ہے اور انشااللہ اگست تک 60 اضلاع میں مہیا ہو گا۔
واضح رہے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے لیہ کیلئے ہیلتھ کارڈ اور 700 کروڑ کے پیکج کا اعلان کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں