مسلم لیگ ن کے چودھری اخلاق تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

05:23 PM, 2 May, 2017

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ خوآجہ آصف کے قریبی ساتھی چودھری اخلاق نے عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہیں پارٹی میں لانے کے لئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں