ممبئی: اداکار رانا دوگبتی نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں فلم ’’دم مارو دم ‘‘ سے کیا پر کامیابی نہ حاصل کرسکے۔جب کہ اداکار کو شہرت 2015 میں شہرہ آفاق فلم ’’باہو بلی‘‘ سے ملی لیکن اب اسی کامیاب اداکار نے ایسا اعتراف کیا ہے جس نے سب کوہلا کر رکھ دیا ہے۔
فلم ’’باہو بلی 2‘‘ میں شہزادے کے روپ میں رانا دوگبتی نے خوب شہرت حاصل کی ہے اور اسی حوالے سے اداکار نے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ایک رئیلٹی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ایک آنکھ سے نا بینا ہونے کا اعتراف کرکے سب کو دنگ کردیا ہے ۔