کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشتگرد عبد اللہ گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل

03:32 PM, 2 May, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشتگرد عبد اللہ کو سپیشل پولیس یونٹ ملاکنڈ نے سوات سے گرفتا ر کر لیا۔سپیشل پولیس یونٹ ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے بھٹہ چو ک سوات سے مبینہ دہشتگرد عبد اللہ کو حراست میں لے لیا۔ملزم 2009میں سوات میں مکانات کو مسمار کرنے اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس سے مزید تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سوات سے مبینہ دہشتگرد عبد اللہ کو گرفتارکیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم 2009میں سوات میں مکانات کو مسمارکرنے اور لوٹ مار میں ملوث تھا۔

مزیدخبریں