ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ، پاکستان نے بھارت کو ایک درجہ پیچھے چھوڑ دیا

03:15 PM, 2 May, 2017

دبئی: انٹر نیشنل کرکرٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی  کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان روایتی حریف بھارت کو ایک درجہ پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آ گیا۔ مختصر فارمیٹ کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کی 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

انگلینڈ کی 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قابض ہو گیا۔ بھارت ایک درجہ تنزلی کے بعد 118 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر جا پہنچا۔

رینکنگ میں جنوبی افریقہ پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں جبکہ بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں