تحریک انصاف نے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا

02:46 PM, 2 May, 2017

اسلام آباد: تحریک انصاف کی گونواز گو مہم میں تیزی آنے لگی اور رمضان سے پہلے مختلف شہروں میں عوامی طاقت دکھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 5 مئی کو نوشہرہ، 7 مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ ہو گا۔

12 مئی کو سرگودھا اور 14 مئی کو ایبٹ آباد میں بھی کپتان کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت تمام جماعتوں کو سیاسی جلوسوں اور عوامی رابطوں کا حق ہے۔ الیکشن کمیشن کا جلسوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن غیر قانونی اور بد نیتی پر مبنی ہے لہذا عدالت اسکا نوٹس لے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں