چیئرمین پی سی بی نے لندن کی سیر کا پروگرام فائنل کر لیا

01:23 PM, 2 May, 2017

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین شہریار خان نے بیرون ملک اڑان بھرنے کا پروگرام بنا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی یکم جون سے چھٹیوں پر روانہ ہو جائیں گے۔ وہ دو ماہ برطانیہ میں رہیں گے اور ان کا سارا خرچہ پی سی بی برداشت کرے گا۔

شہریار خان جون میں برطانیہ میں شیڈول آئی سی سی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے اگست میں بطور چیئرمین شہریار خان کی مدت ملازمت ختم ہو جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں