لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت

12:59 PM, 2 May, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: ہائیکورٹ میں چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے روبینہ آصف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ صدیق الفاروق کی تعیناتی متروکہ وقف املاک بورڈ کے رولز کی خلاف ورزی ہے۔ وفاقی حکومت نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تعیناتی سے متعلق جواب جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں  چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو 19 مئی کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے روبینہ آصف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی طرف سے حامد شبیر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواستگزار کا موقف ہے کہ صدیق الفاروق کی تعیناتی متروکہ وقف املاک بورڈ کے رولز کی خلاف ورزی ہے، صدیق الفاروق کی عمر 67 سال ہے، تعینات نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی حکومت نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تعیناتی سے متعلق جواب جمع کرا دیا۔سرکاری وکیل  کے موقف کے مطابق صدیق الفاروق کی تعیناتی وقف املاک بورڈ کے رولز کے مطابق کی گئی۔
۔

مزیدخبریں