لاہور :انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کے دوران مصباح الحق کے سکور لینے کیلئے دوڑتے ہوئے کریز پر پہنچنے کی جلدی میں ان کے بیٹ کا ہینڈل اپنے ہی پیڈ کے ساتھ ٹکراکر ٹیڑھا ہو گیا جس کے بعد ایمپائر نے بیٹ دیکھ کر سمجھا کہ اب مصباح دوسرا بیٹ منگوائیں گے۔
پاکستانی اوربرطانوی کمنٹیٹرزکا بھی کچھ ایسا ہی خیال تھا تاہم مصباح الحق رن مکمل کر کے اطمینان سے بیٹ کے قریب آئے اور اسے اٹھا کر ہینڈل ایک جھٹکے میں ہی سیدھا کر دیا۔
مصباح تو یہ کام کرکے پانی پینے میں مصروف ہو گئے لیکن ان کے قریب کھڑا ایمپائر اس قدر حیران اور پریشان تھا کہ اس نے بیٹ اٹھایا اور غور سے اس کا معائنہ شروع کر دیا۔
کمنٹری باکس میں بیٹھے رمیز راجہ بھی یہ ”جادو “ دیکھ کر حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔بیٹ کا ہینڈل بری طرح مڑ چکا تھا اور مصباح نے اسے جس طرح سیدھا کیا، وہ تو ”جادو“ ہی ہے