دہلی: دہلی میں ہونے والے دادا صاحب فلم فیسٹیول میں پاک بھارت امن کے لیے کام کرنے والے ہرش نارائن نے ماہ میر کی ٹیم کی جانب سے یہ ایوارڈز وصول کیے۔ فلم کے ہدایتکار انجم شہزاد نے کہا ہے انہیں بہت خوشی ہے کہ یہ ایوارڈ میر کی دلی سے آیا ہے اور یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔
انجم شہزاد کا کہنا تھا ’اس فلم کا مقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ پاکستانی کام دنیا کو دکھانا تھا اور یہ مقصد پورا ہو گیا ہے۔ ماہ ِ میر بہترین غیر ملکی فلم کے شعبے میں آسکر ایوارڈ کیلئے بھی نامزد ہوئی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں