بھارتی اداکارہ کاجول کو گائے کا گوشت کھانا مہنگا پڑگیا،وضاحتیں دینا پڑ گئیں

12:23 PM, 2 May, 2017

ممبئی : بالی وڈ کی سپر اسٹار کاجول کو گائے کا گوشت کھانا مہنگا پڑگیا اور ہندوانتہاپسندوں کی شدید تنقید کے بعد کاجول نے بیان بدلتے ہوئے کہا کہ میں نے گائے کے نہیں بھینس کے گوشت سے بنی ڈش کھائی۔

بالی وڈ کی میگا ہیروئین کاجول بھی مودی سرکار میں جاری انتہاپسندی کی لہر سے بچ نہ سکیں، کاجول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دوستوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے ایک تصاویر اور ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں انکا دوست گوشت سے بنی ڈش کے حوالے سے بتا رہا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، ہندوانتہا پسندوں نے کاجول کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مزیدخبریں