قاہرہ:مصری ٹیلی وژن کی خاتون میزبان کوشوہر نے لائیو شو میں طلاق دیدی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری ٹیلی وژن چینل کی خاتون اینکر حبا الزاید طلاق کے موضوع پر ایک پروگرام کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں اور اس موقع پر عوام کی رائے کیلئے لائیو کالز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
اسی موقع پر ان کے شوہر نے انھیں فون کر کے کہا کہ وہ بغیر اجازت کے اس پروگرام میں کیوں شریک ہوئی خاتون اینکر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف اس لیے تم سے لائیو شو میں بات کر رہی ہوں کہ کیونکہ مجھے تم سے خوف آتا ہے، جس کے بعد حبا الزاید کے شوہر نے شدید غصے سے کہا کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں اور فون بند کر دیا۔
تاہم یہ سب کچھ سچ نہیں تھا بلکہ اسے پروگرام کیلئے سٹیج کیا گیا تھا۔اس لائیو فون کال کا اہتمام صرف اس لیے کیا گیا تا کہ عوام کو اندازہ ہو سکے کہ مصر جیسے اسلامی ملک میں طلاق کا رجحان کس قدر فروغ پا رہا ہے۔پروگرام کی ویڈیو آن ہوتے ہی وائرل ہو گئی جسے اب تک لاکھوں ناظرین دیکھ چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ 20 برسوں کے دوران مصر میں طلاق کے رحجان میں غیر معمولی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مصر میں طلاق کا رجحان اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ہر 4 منٹ بعد ایک طلاق واقع ہوتی ہے