بھارت نے مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کی ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی

بھارت نے مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کی ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی

نیو دہلی: دنیا بھر میں جمہوریت کا راگ الاپنے والا بھارت آداب میزبانی بھی بھول گیا۔ بھارت کے دورے کے دوران طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کی جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا لیکن بھارت نے پیش کش مسترد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

طیب اردوان نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دو طرفہ کے بجائے کثیر الجہتی مذاکرات ہونے چاہیے اور ضرورت پڑنے پر ترکی بھی اس بات چیت میں شامل ہو سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں