مالٹا: وزیراعظم کا استعفیٰ دینے سے انکار، قبل ازوقت الیکشن کرانے کا اعلان

مالٹا: وزیراعظم کا استعفیٰ دینے سے انکار، قبل ازوقت الیکشن کرانے کا اعلان

والیٹا: یورپی ملک مالٹا میں بھی پانامہ کا ہنگامہ عروج پر ہے اور وزیراعظم نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے قبل ازوقت الیکشن کا اعلان کر دیا۔ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم جوزف مسکیٹ کی اہلیہ مشیل کا نام آف شور کمپنیوں میں آیا جس پر اپوزیشن سراپا احتجاج بن گئی اور وزیراعظم جوزف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

اپوزیشن کے بڑھتے دباؤ کا تو وزیراعظم نے یہ کیا کہ 3 جون کو قبل ازوقت الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم جوزیف مسکیٹ نے ریلی سے خطاب میں اعلان کیا کہ مجھے اور میرے خاندان کو ٹارگٹ کیا گیا میرے ہاتھ صاف ہیں لہذا نئے انتخابات میں جانے سے کوئی خطرہ نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں