جھنگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

10:51 AM, 2 May, 2017

جھنگ:  پاک فضائیہ کا ایک اور طیارہ اٹھارہ ہزاری کےقریب موضع بھٹیاں والا میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے۔

فضائیہ کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا میراج طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اچانک جھنگ میں اٹھارہ ہزاری کے قریب موضع بھٹیاں والا کے قریب طیارے میں تیکنیکی خرابی پیش آئی ، اور گر کر تباہ ہوگیا، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہے،

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جبکہ زمین پر بھی کسی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان کے مطابق

اس حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔

مزیدخبریں