شمالی کیرولائنا کے بلیو رج پہاڑوں میں خطرناک آگ، 500 ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر

10:58 PM, 2 Mar, 2025

شمالی کیرولائنا: بلیو رج پہاڑوں میں لگنے والی خوفناک آگ بے قابو ہوگئی، جس نے جنوبی کیرولائنا کی سرحد کے قریب سالودا اور ٹرایون کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ اب تک 400 سے 500 ایکڑ رقبے کو جلا چکی ہے اور تیز ہواؤں کے باعث مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ نے اس خطرناک آگ کو "میلبروز فائر" کا نام دیا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔ جنوبی کیرولائنا کے ہوری کاؤنٹی میں کئی رہائشی علاقوں کو خالی کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ ریاست بھر میں بیرونی آگ جلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ مزید آگ لگنے کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔

گورنر ہنری مک ماسٹر نے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 119 پر فوری رابطہ کریں۔ فائر ریسکیو حکام نے عوام سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر آگ پر قابو پانا مشکل ہو سکتا ہے، لہذا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
 

مزیدخبریں