دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے والی چار ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔ اب سیمی فائنل میں شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
سیمی فائنل شیڈول:
پہلا سیمی فائنل: 4 مارچ – بھارت بمقابلہ آسٹریلیا (دبئی کرکٹ اسٹیڈیم)
دوسرا سیمی فائنل: 5 مارچ – جنوبی افریقا بمقابلہ نیوزی لینڈ (قذافی اسٹیڈیم، لاہور)
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا۔ اگر بھارت فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ میچ دبئی میں ہی ہوگا، بصورت دیگر میچ کا مقام بعد میں طے کیا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل مقابلے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، کرکٹ شائقین دنیا کی بہترین ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔ کون ہوگا چیمپئن؟ فیصلہ 9 مارچ کو ہوگا۔