کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی میں تیز ہوائیں چلنے لگیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی: ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات کراچی میں ظاہر ہونا شروع ہوگئے، شہر میں ہواؤں کی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائیں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جب کہ کل ہواؤں کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے اور رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے، تاہم کراچی میں بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی۔

ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث سڑکوں پر احتیاط برتیں، جبکہ کمزور عمارتوں اور سائن بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔