تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا انحصار آئی ایم ایف مذاکرات پر ہوگا

تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف کا انحصار آئی ایم ایف مذاکرات پر ہوگا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا 9 رکنی وفد کل (پیر) پاکستان پہنچے گا تاکہ ملکی معیشت کا جائزہ لیا جا سکے اور آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے لیے تجاویز دی جا سکیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، جو 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی امور پر جبکہ دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح پر گفتگو ہوگی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی صورت میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ریلیف ممکن ہوگا۔ وفد وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سمیت مختلف اداروں سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد کا ایف بی آر، اوگرا، نیپرا اور چاروں صوبوں کے نمائندوں سے بھی مذاکرات شیڈول ہیں، جن میں اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔