شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے، حکومتی اختلافات پر بات چیت ہوگی

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے، حکومتی اختلافات پر بات چیت ہوگی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان پارٹی اختلافات پر بات چیت کے لیے اہم ملاقات کل (پیر) کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ کر وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان بھی موجود ہوں گے، جہاں ملک کے انتظامی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو حکومت سے کیے گئے معاہدوں پر پارٹی کے تحفظات وزیر اعظم کے سامنے رکھیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

یہ ملاقات حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو کم کرنے اور معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے اہم تصور کی جا رہی ہے۔