بولیویا: بولیویا میں دو مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک جبکہ 39 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ یونی اور کولچانی کے شہروں کے درمیان پیش آیا، جب ایک بس اپنی لائن سے ہٹ کر دوسری لائن میں چلی گئی، جس کے باعث تصادم ہوا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔