آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025: نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025: نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

اس میچ کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کی پوزیشن واضح ہو جائے گی۔ اس میچ کے اختتام پر یہ بھی معلوم ہو گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، اور اس میچ کے نتیجے کے بعد سیمی فائنل کی حتمی تصویر سامنے آ جائے گی۔

مصنف کے بارے میں