آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 : بھارت اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل ہوں گے

12:31 PM, 2 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

دبئی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 12ویں میچ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے میدان میں اتریں گی۔ بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہو گی۔

یہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں، اور آسٹریلیا و جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل کے لیے رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو اور دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو ہو گا۔

مزیدخبریں