ایپل کا نیا کم قیمت ماڈل آئی فون 16 ای 59 ممالک میں فروخت کےلیے دستیاب

ایپل کا نیا کم قیمت ماڈل آئی فون 16 ای 59 ممالک میں فروخت کےلیے دستیاب

کیلیفورنیا : معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا نیا کم قیمت آئی فون 16 ای ماڈل 59 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، آئی فون 16 ای اب آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، بھارت، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں دستیاب ہے۔

آئی فون 16 ای کا ڈیزائن آئی فون 14 (فرنٹ سے) اور آئی فون 8 (بیک سے) سے ملتا جلتا ہے، تاہم اس میں ایپل کی جدید A18 چِپ نصب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایپل نے سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے پہلا C1 موڈیم، ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز اور فائینڈ مائی وایا سیٹلائیٹ جیسی نئی خصوصیات بھی متعارف کرائی ہیں، جو صارفین کے لیے ایک نئی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں