مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

لاہور: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے پاکستان میں داخل ہو گا، جس کے بعد ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جہاں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ دوسری جانب، پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بتایا ہے کہ ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرارت منفی 11، کالام میں منفی 4 اور مالم جبہ میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں