اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے میں عارضی توسیع کی امریکی تجویز پر رضامند ہوگیا

10:54 AM, 2 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

تل ابیب : اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے کی عارضی توسیع کی امریکی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان اور اپریل کے وسط میں ہونے والے یہودی تہوار کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جنگ بندی کے پہلے روز، زندہ یا مردہ یرغمالیوں کی نصف تعداد اسرائیل کے حوالے کی جائے گی۔ تاہم، اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلان پر حماس یا جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا تھا، جس کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے اس عارضی توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں