اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختون خوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد سے ملاقات کی۔
شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد کے ساتھ خیبرپختون خوا اسمبلی میں بدتہذیبی کی شدید مذمت کی ۔
شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کے عزت واحترام کے منافی رویہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سپیکر خیبرپختون خوا اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ بدتہذیبی کرنے والے عناصر کی گرفت کریں ۔
https://twitter.com/pmln_org/status/1763936639724744788
شہبازشریف نے ثوبیہ خان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ ثوبیہ خان کو ڈرانے دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون کلچراور روایات کی توہین کی ۔ پی ٹی آئی والے عزت، احترام، تہذیب کے الفاظ سے ناواقف ہیں، شہبازشریف سیاسی مخالف خواتین کی عزت واحترام کے منافی رویہ اختیار کرنے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواتین کو با اختیار بنائیں گے، ان کے حقوق کے تحفظ اور فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ ثوبیہ شاہد نے پارٹی صدر اور نامزد وزیراعظم کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔