ثوبیہ خان کو دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون روایات کی توہین کی: شہباز شریف

ثوبیہ خان کو دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون روایات کی توہین کی: شہباز شریف

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختون خوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد  سے ملاقات کی۔

 شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد کے ساتھ خیبرپختون خوا اسمبلی میں بدتہذیبی کی شدید مذمت کی ۔

شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کے عزت واحترام کے منافی رویہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سپیکر خیبرپختون خوا اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ بدتہذیبی کرنے والے عناصر کی گرفت کریں ۔

شہبازشریف نے ثوبیہ خان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ ثوبیہ خان کو ڈرانے دھمکانے اور بدتمیزی کرنے والوں نے پشتون کلچراور روایات کی توہین کی ۔ پی ٹی آئی والے عزت، احترام، تہذیب کے الفاظ سے ناواقف ہیں، شہبازشریف سیاسی مخالف خواتین کی عزت واحترام کے منافی رویہ اختیار کرنے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواتین کو با اختیار بنائیں گے، ان کے حقوق کے تحفظ اور فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ ثوبیہ شاہد نے پارٹی صدر اور نامزد وزیراعظم کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
 

مصنف کے بارے میں