لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائیں گے: بلاول بھٹو

05:50 PM, 2 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کے معاملے پر پارلیمنٹ میں  کمیٹی بنائیں  گے ۔سب ملکر انہیں ڈھونڈیں گے ۔

کوئٹہ  میں وزیر اعلیٰ ہاؤس  میں نیوز کانفرنس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہتمام جماعتیں لاپتہ افراد کے معاملے پر ساتھ دیں ۔ بلوچستان کے مسائل کوئی ایک شخص یا ایک جماعت حل نہیں کر سکتی ۔سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں سنی اتحاد کونسل جسے چاہے صدر نامزد کرے۔محمود اچکزئی پی ٹی آئی کا نمائندہ بن رہے ہیں ،قوم پرست تو نہیں کہلوا سکتے۔سرفراز بگٹی تمام جماعتوں کے وزیراعلیٰ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔سرفراز بگٹی پہلا دورہ گوادر کا کریں گے ۔متاثرین کے  نقصان کے ازالہ کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ 

مزیدخبریں