راولپنڈی میں تیز بارش، میچ منسوخ، لاہور قلندرز کو بالاخر ایک پوئنٹ مل گیا

04:34 PM, 2 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز  اور  پشاور  زلمی کا میچ بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کو  ایک ایک پوائنٹ مل   گیا۔

نیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کا 17 میچ آج راولپنڈی میں کھیلاجا نا تھا لیکن تیز بارش کی وجہ سے میچ شروع نہیں ہوسکا۔ میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کا ایک ایک پوائنٹ ملا۔ لاہور قلندرز کا یہ اس سیزن کا پہلا پوائنٹ ہے۔ 

پشاور زلمی کو ایک پوائنٹ ملنے سے اس کے پوائنٹس کی تعداد 7 ہوگئی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز کا ایک پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اب تک پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر ہے۔ 

مزیدخبریں