اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
صدر مملکت کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سےصدرمملکت کیلئے ووٹ مانگ لیا ۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ پرانا تعلق ہے ایک ساتھ تحریک میں وقت گزارا امید ہے آپ ہمیں سپورٹ کریں گے ۔ اس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارٹی قیادت سے مشورہ کریں گے۔ پھر آپ کو آگاہ کردیں گے۔