پولیس خیبر پختونخوا اسمبلی میں لیگی ایم پی اے کو ہراساں کرنے والے پی ٹی آئی غنڈوں کو گرفتار کرے: امیر مقام

03:46 PM, 2 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی  اور مسلم لیگ ن کی ایم پی اے صوبیہ شاہد کو ہراساں کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

 پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے غنڈے لا کر ایوان کا تقدس پامال کیا۔خاتون رکن صوبائی اسمبلی کے ساتھ جو سلوک کیا گیا قابل مذمت ہے، پشاور:صوبائی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کے عوام کی بے عزتی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی مذمت کی اور آج یہاں آکر بھی مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی کے غنڈوں نے پختونخوا روایات کی دھجیاں اڑا دی۔؎

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی میں جتنی سیٹیں دلوائی گئی اس اور زیادہ کیا چاہتے ہیں، اس کی انکوائری ہونی چاہے کہ اتنے لوگوں کو کس نے کارڈ ایشو کیے۔

امیر مقام نے زور دیا کہ تحقیقات کی جائے کہ ان غنڈوں کو کون اندر لے کر آیا، ہماری خاتون ایم پی اے نے شرقی تھانہ میں درخواست بھی دی ہے۔ ان غنڈوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانون کاروائی کی جائے۔ ایف آئی اے میں اس کے خلاف جائیں گے، شفاف انکوائری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کو سیاست رہنے دیا جائے، ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کرے، قومی اسمبلی میں اگر آپ احتجاج کرتے ہیں تو یہاں بھی برداشت کرے، اپوزیشن کے دیگر جماعتوں کو بھی اس واقعہ کے خلاف بولنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بھی ریکارڈ موجود ہے اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے۔جن لوگوں نے ان کو اسمبلی کے اندر جانے دیا ان کو بھی سامنے لائے، ہم اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کرتے ہیں، اگر پولیس تحقیقات نہیں کرتی تو پھر ہم وفاقی محکموں میں جائیں گے۔
 

مزیدخبریں