مافیا پھر سرگرم، رمضان المبارک قریب آتے ہی کھجور، چینی اور بیسن کی قیمت میں اضافہ

03:20 PM, 2 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بیسن، کھجور اور چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو جبکہ پرچون میں 160 روپے ہو گئی ہے ، اس طرح مختلف قسم کی کھجوروں کی قیمت بھی 300 سے 400 روپے تک فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ بیسن 100 روپے اضافہ کے ساتھ 200 سے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں ایرانی کھجور بھی مہنگی ہو گئی ہے ، 4 ہزار روپے اضافے کے بعد منڈی میں کھجور 12 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار روپے فی من ہو گئی۔

آڑھتیوں کے مطابق 15 شعبان سے 15 رمضان تک کھجور کی ذخیرہ اندوزی ہوتی ہے۔ ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے کھجور کی مارکیٹ میں قلت ہے ، جس کے باعث مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں