کراچی :ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہونے سے سونا 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے تولہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 3001 روپے کا اضافہ ہوا۔دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار 872 روپے ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 36 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے۔