میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب، آج حلف بھی اٹھائیں گے

12:45 PM, 2 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:  پاکستان پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔ بلوچستان کے نئے منتخب وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے چناؤ کے لیے پولنگ ہوئی۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے پولنگ کے بعد نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میر سرفراز بگٹی 41 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔


نیشنل پارٹی کے چاروں ارکان اسمبلی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے تھے، سرفراز بگٹی کو مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔


اس سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سرکاری پروٹوکول میں بلوچستان اسمبلی پہنچے تھے۔

مزیدخبریں