صدارتی الیکشن: آصف زرداری ،محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع

12:34 PM, 2 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  صدارتی الیکشن کے لیے حکومتی اتحاد کی طرف سے آصف زرداری اور اپوزیشن کی طرف سے محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کے صدارتی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی  جمع کرا دیے۔ فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نامزدگی فارم  حاصل کر لیا تھا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے دو کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔  بلاول بھٹو زرداری آصف زرداری کے تجویز کنندہ اور فاروق ایچ نائیک تائید کنندہ ہیں۔ 

کاغزات نامزدگی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کے پاس جمع کروائے گئے ۔ کاغزات نامزدگی اسلام آباد ہائی کورٹ کے کورٹ روم ون  میں جمع ہوئے۔

واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر ہیں۔
 
دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے صدارتی اتنخاب کےلیے محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے جو پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے۔

چیف جسٹس پریزائڈنگ افسر نے لطیف کھوسہ کا روسٹرم آمد پر ویلکم کیا۔



مزیدخبریں