پاکستان میں گیس ذخیرہ کرنے کا اہم منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی بند

12:16 PM, 2 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان میں گیس ذخیرہ کرنے کا اہم منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی بند ہوگیا۔پاکستان کی جانب سے مقررہ وقت میں کام شروع نہ کرنے پرایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے گرانٹ منسوخ کردی۔

پاکستان نے گیس سٹوریج ڈویلپمنٹ سسٹم منصوبے کیلئے تین سال قبل اے ڈی سی سے رابطہ کیا تھا۔اے ڈی بی نے فیزیبلٹی سٹڈی کیلئے دسمبردوہزار اکیس کو چھ لاکھ ڈالر تکنیکی اسسٹنٹ کی منظوری دی تھی۔

 اے ڈی بی کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق پاکستان تکنیکی اسسٹنٹ کی منظوری کے دو سال بھی کام شروع کرنے میں ناکام رہا،
حکومت پاکستان مقررہ دو سالوں میں سٹڈی کیلئے کنسلٹنٹ بھی مقرر نہ کرسکی۔ منصوبے کا مقصد گیس کے سٹریٹجک ذخائر کی ضرورت پوری کرنا اور سپلائی چین بہتربنانا تھا، منصوبے کا مقصد  گیس کا پائیدار اورمحفوظ انفراسٹرکچرتعمیر کرنا بھی تھا۔


پاکستان میں معاشی بحران کی وجہ سے گزشتہ سال مارچ میں تکنیکی اسسٹنٹ پر کام روک دیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں