علی امین گنڈاپور آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھائیں گے

09:33 AM, 2 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور  آج حلف اٹھائیں گے،حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے ہوگی۔

 گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نےنو منتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی سمری پر دستخط کر دیے۔گورنر کے پی نومنتخب وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

گورنر ہاؤس کی جانب سے صوبائی نگران کابینہ تحلیل ہونے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر نگران کابینہ تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل بھی موجود تھے، نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے اپنا عہدہ سنبھالنے سے پہلے نگران کابینہ تحلیل کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں