بیڈ منٹن میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

05:39 PM, 2 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

بھارت میں بیڈ منٹن میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد  کے مقامی اسٹیڈیم میں بیڈمنٹن میچ کھیلا جارہا تھا ،میچ کے دوران   38 سالہ کھلاڑی  شیام یادو  اچانک  زمین پر گرگیا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ۔تاہم ساتھیوں کی جانب سے اسے فوراً اسپتال لے جایا گیالیکن ڈاکٹر ز کا کہنا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے پہلے ہی انتقال کرچکا تھا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی روزانہ آفس کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے جاتا تھا۔
 
 
 

مزیدخبریں