برطانوی بادشاہ چارلس کا اپنے چھوٹے بیٹے اور  ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو ونڈسر کاسل خالی کرنے کا حکم

برطانوی بادشاہ چارلس کا اپنے چھوٹے بیٹے اور  ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو ونڈسر کاسل خالی کرنے کا حکم

لندن : برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بیٹے اور  ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو ونڈسر کاسل  خالی کرنے کا حکم  دیدیا ۔

 
شہزادہ ہیری اور میگھن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  برطانوی بادشاہ چارلس  کی جانب  سے  ان کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کے گھرانے کو   شاہی   گھر خالی کرانے کا حکم  دیا گیا ہے ۔
 

ترجمان کا کہنا ہے کہ بادشاہ چارلس نے شہزادہ ہیری سے ان کی  کتاب سپئیر  کی اشاعت کے  بعد  رہائش گاہ خالی کرنے  کا کہا ہے۔ ہیری نے ا پنی کتاب میں  والد پر الزامات لگائے ہیں  جس پر  شاہِ برطانیہ اپنے بیٹے سے   ناراض ہیں۔
 

واضح رہے کہ مئی  کے بعد جوڑے کو فروگمور کاٹیج  خالی کرنا ہوگا۔ یہ کاٹیج  شہزادہ ہیری او ر  میگھن مارکل کو   ملکہ الزبتھ نے تحفے میں دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں