کراچی : اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پالیسی ریٹ میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پالیسی ریٹ 20 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ، سبسڈیز میں کمی ہوئی ۔ زر مبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر ہیں ۔ زر مبادلہ کے ذخائر اور ایکس چینج ریٹ پر دباؤ ہے۔ جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 3.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جنوری 2023میں تجارتی خسارہ گرکر 242 ملین ڈالر رہ گیا ۔
تجارتی خسارےمیں نمایاں کمی آئی ہے۔ کمیٹی نے اپنا آئندہ اجلاس 4اپریل 2023 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ۔دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح کا تناسب21.5 فیصدریکارڈ ہوا۔ شہروں میں مہنگائی میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 31.5 فیصدہوگئی ۔