اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے آج ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈالر نے سپریم کورٹ کے 4-3 یا 3-2 فیصلہ کو سلامی دی ہے۔ ملک میں بے یقینی کا نشانہ معیشت بن رہی ہے۔
واضح رہے کہ آج ڈالر انٹر بینک میں ایک دم 19 روپے اضافے سے 285.9 روپے پر بند ہوا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 سے بھی اوپر ہے۔