اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے آج ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈالر نے سپریم کورٹ کے 4-3 یا 3-2 فیصلہ کو سلامی دی ہے۔ ملک میں بے یقینی کا نشانہ معیشت بن رہی ہے۔
ڈالر کی سپریم کورٹ کے 4-3 یا 3-2 فیصلہ کو سلامی۔ ملک میں بے یقینی کا نشانہ معیشت۔
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 2, 2023
واضح رہے کہ آج ڈالر انٹر بینک میں ایک دم 19 روپے اضافے سے 285.9 روپے پر بند ہوا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 سے بھی اوپر ہے۔