امریکی  ایوان ِ نمائندگان نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانونی  اختیارات صدر جو بائیڈن  کو   دے د یئے

03:46 PM, 2 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

 امریکی  ایوان ِ نمائندگان  کی کمیٹی نے ویڈیو  ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کے قانونی  اختیارات صدر جو بائیڈن  کو   دے د یئے ۔

امریکی امور ِ خارجہ   کمیٹی  نے 16 کے مقابلے میں 24 ووٹوں سے ٹک ٹاک پر پابندی کے صدارتی اختیار کا بل منظور کیا ۔صدر کو 10 کروڑ  سے زائد امریکیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی چینی ایپلی کیشن  ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اختیار دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی قانون صدرکو اختیار دیتا ہے  کہ وہ کسی بھی ایسی چیز پر پابندی عائد کر سکتے ہیں   جس سے انہیں چین کے زیر اثر ہونے کے باعث خطرہ درپیش ہو ۔

مزیدخبریں