امریکی ایوان ِ نمائندگان کی کمیٹی نے ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کے قانونی اختیارات صدر جو بائیڈن کو دے د یئے ۔
امریکی امور ِ خارجہ کمیٹی نے 16 کے مقابلے میں 24 ووٹوں سے ٹک ٹاک پر پابندی کے صدارتی اختیار کا بل منظور کیا ۔صدر کو 10 کروڑ سے زائد امریکیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اختیار دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ امریکی قانون صدرکو اختیار دیتا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی چیز پر پابندی عائد کر سکتے ہیں جس سے انہیں چین کے زیر اثر ہونے کے باعث خطرہ درپیش ہو ۔